اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے آج جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کی۔
ترجمان نے اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ، حکم العیسیٰ کی شہادت کی بھی تصدیق کی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا۔
حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ ’الاعلام العسکری‘ کے سربراہ تھے۔
حذیفہ الکحلوت کا آخری ویڈیو بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا جبکہ اسرائیل نے اسی ماہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ